News
تاریخِ اشاعت: 07 Aug 2026

سیکرٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی زیرِ صدارت بی اے ای سی کی ایچ آر کمیٹی کا اجلاس
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، حکومتِ بلوچستان، جناب لال جان جعفر کی زیرِ صدارت بلوچستان اسیسمنٹ اینڈ ایگزامینیشن کمیشن (BAEC) کی ہیومن ریسورس (HR) کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں بی اے ای سی کے اہم انتظامی و انسانی وسائل سے متعلق امور، ادارے کی تنظیمی استعداد میں بہتری، عملے کی ضروریات اور دیگر انتظامی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے بی اے ای سی کی مؤثر کارکردگی اور ادارہ جاتی استعداد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مختلف امور پر غور و خوض کیا۔
یہ اجلاس بلوچستان میں معیاری اسیسمنٹ اور امتحانی نظام کے فروغ، مؤثر انسانی وسائل کے انتظام اور ادارہ جاتی ترقی کے لیے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور بی اے ای سی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے منسلکہ فائل ڈاؤن لوڈ کریں
← تمام دیکھیں